Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی میں فوجی آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک ، 23 فوجی جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ستائیس دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے جب کہ اس دوران پاک فوج کے بھی تیئیس جوان جاں بحق ہوگئے۔

سحراردو/ پاکستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گیارہ اور بارہ دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران سترہ دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ایک اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گيا جس میں کئی دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے ، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بعد میں خودکش حملہ کردیا، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گرگئی جس سے متعدد اموات ہوئیں جبکہ اس دوران کئی فوجی جاں بحق ہوگئے-

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 

ٹیگس