Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں توسیع

پاکستان کے قومی الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کردی ہے.

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کردی ہے۔ پاکستان کے انتخابی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے خواہش مند حضرات اب چوبیس دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

اس اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام پچیس اور چھبیس دسمبر کو کیا جائے گا، تیرہ جنوری کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائيں گے اور آٹھ فروری کو پولنگ ہوگی۔

قابل ذکرہے کہ ایم کیو ایم، جے یو آئی، مسلم لیگ نون اور بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

ٹیگس