پاکستان کے شہر کراچی میں اسرائیل مخالف مظاہرہ
ایسے حالات میں کہ فلسطینی قوم کی عالمی حمایت کا سسلسلہ جاری ہے، پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر ایک بار پیر کے روز شہر کراچی میں اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا
سحرنیوز/ پاکستان: فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں اسرائیل مردہ باد کے عنوان سے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس سے حماس کے نمائندے سمیت پاکستان کی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور ایک بار پھر طوفان الاقصیٰ آپریشن اور فلسطین کی آزادی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے فلسطین کے لئے پاکستان کےعوام سمیت دنیا بھر کی حریت پسند اقوام کی حمایت اور طوفان الاقصی کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔ پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے بھی کہا کہ ہم پاکستان میں دنیا کی انصاف پسند قوموں کے شانہ بشانہ، فلسطینیوں کے ساتھ ایک دل اور ایک زبان ہیں اور ہم کبھی بھی غاصب اسرائیلی حکومت کے حامیوں کی سازشوں اور سازباز کے شیطانی منصوبے کے سامنے نہیں جھکیں گے-