Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد امیدواروں کے الیکشن 2024ء کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی مختلف اعتراضات کی بنیاد پر مسترد کر دیے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 لاہور اور میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

این اے 122 کے اعتراض میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں جس کے باعث وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، میانوالی کے حلقہ سے متعلق کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ڈیفالٹر اور سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے گئے۔

اسی طرح صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہیٰ، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، ان کے صاحبزادے زین قریشی، مونس الہیٰ، قیصرہ الہیٰ، تحریک انصاف کے رہنما سردار حسنین بہادر خان دریشک، پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیرعلی محمد خان، تحریک انصاف کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر شہرام خان ، مراد سعید، فضل حکیم، سلیم الرحمان، امجد علی، شرافت علی۔ پی ٹی آئی کے سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں، کاغذات مسترد ہونے پر امیدوار اب الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کریں گے  ۔

ٹیگس