Jan ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے معروف عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ شیخ محسن علی نجفی انتقال کر گئے

پاکستان میں حوزہ علمیہ جامعہ الکوثر کے بانی اور اس ملک کے معروف عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی آج اسلام آباد میں چوراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے معروف عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ محسن نجفی پاکستان میں وحدت اسلامی کو مضبوط و مستحکم بنانے اور مختلف علوم و معارف اسلامی کی ترویج و عرصہ دراز تک اپنی دینی خدمات جاری رکھنے کے بعد چوراسی برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ پاکستان میں علامہ شیخ محسن علی نجفی اپنے ملک کے سب سے بڑے علمی مرکز جامعہ الکوثر کے منتظم کی حیثیت سے پچاس سے زائد برسوں تک دینی خدمات پیش کرتے رہے اور مختلف علوم اور معارف اسلامی کی ترویج اور فرہنگ اہلبیت ع کی نشر و اشاعت میں مشغول رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک پیغام میں اس عالم باعمل کی رحلت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی پاکستان میں مسلمانوں میں اتحاد اور دینی اقدار کی ترویج میں مشغول رہے۔ اس عالم ربانی کی رحلت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شیعہ و اہل سنت جماعتوں اور شخصیات نے بھی الگ الگ تعزیتی پیغام جاری کئے ہیں۔

مرحوم علامہ شیخ محسن علی نجفی پاکستان کے علاقے بلتستان میں پیدا ہوئے تھے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مرحوم آیات عظام آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ خوئی اور امام خمینی (رح )جیسے اساتید سے فقہ و اصول کی تعلیم حاصل کی تھی۔

ٹیگس