قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔37 کرم میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امیدوار کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔37 کرم ایجنسی میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔
سحرنیوز/ پاکستان:ایم ڈبلیو ایم امیدوار انجینئر حمید حسین نے 58650 ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری 54384 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی عصمت اللہ نے 23815 ووٹ حاصل کئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان قومی اسمبلی کی نشست این اے 37 کرم ایجنسی سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حمید حسین کامیاب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم ڈبلیو ایم امیدوار انجینئر حمید حسین نے 58650 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے ساجد حسین طوری 54384 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی عصمت اللہ نے 23815 ووٹ حاصل کئے۔