Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بعض سینیئر رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بعض لیڈران نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز پیش کردی ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے سے اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک رہنما فیصل کریم کنڈی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ بلاول بھٹو ایک مستحکم اتحاد میں وزیر اعظم کا عہدہ حاصل نہیں کرتے تو ہمیں اپوزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے، ہمیں اپنی پارٹی کو ترجیح دیتے ہوئے اپوزیشن کے طور پر عوام کی خدمت جاری رکھنی چاہئے۔

 

ٹیگس