Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایمل ولی خان پریس کانفرنس میں
    ایمل ولی خان پریس کانفرنس میں

پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی، اے این پی، نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024 میں بدترین دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں اور انتخابات کے نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اے این پی، خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات بدترین انتخابات تھے اور لوگ ان کے نتائج سے پہلے ہی آگاہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ کون وزیر اعظم ہوگا یہ بھی عوام کو پتہ تھا اور وزارت اعلی کے لئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھی ہرایا گیا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کمزور لوگ لائے گئے اور کٹھ پتلی وزیر اعلی لانے کے لئے سیاسی شخصیات کو باہر کیا گیا۔

اے این پی کے اعلی عہدہ دار کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا اور سمجھوتہ کرنے والے امیدواروں کو ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریٹرننگ افسران نے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے ثبوت بھی موجود ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کروڑوں روپے کے عوض انتخابات میں حصہ لینے والوں نے اپنی سیٹ بچائی ہے جبکہ الیکشن کے دن نیٹ ورک ڈاؤن کئے جانے کی بھی تحقیقات کرائی جائیں۔

 

ٹیگس