Mar ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس کا چھاپہ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا احتجاج

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف ریلی نکالی اور آج منگل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا.

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے محمود اچکزئی کو اپنا امیدوار نامزد کرنے والی جماعت تحریک انصاف نے بھی چھاپے کی مذمت کی۔ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس چھاپے کے دوران سرکاری ملکیتی اراضی کے ایک حصہ پر محمود خان اچکزئی کا غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں اور حامیوں نے ان دعووں کو مسترد کیا ہے اور چھاپے کے خلاف احتجاج کے لیے کوئٹہ میں ریلی نکالی، وکلا برادری نے بھی ہڑتال کی اور بطور احتجاج ضلعی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، اور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی۔

ریلی کے شرکا باچا خان چوک پر جمع ہوئے جہاں پارٹی رہنماؤں نے مجمع سے خطاب کیا۔ انہوں نے محمود اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کی اور دعویٰ کیا کہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اُن کی گزشتہ ہفتے کی تقریر کے سبب نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگس