Mar ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی شب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحر عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، جس میں پاکستانی فوج کے 2 افسر اور 5 اہلکار جاں بحق ہوگئےتھے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

ٹیگس