پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ معاہدہ تو ہوگیا ہے لیکن یہ معاہدہ ادارے کے ایکزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی رقم جاری کردی جائے گی۔
یہ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کی تین ارب ڈالر کی امداد کی آخری قسط ہوگی ۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں پاکستان کے معاشی اصلاحات کے اقدامات کو قابل تعریف بتایا ہے۔
پاکستان اس وقت سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہے ۔ جس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ماہر اقتصادیات محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا مجموعی گردشی قرض جو گزشتہ برس جون میں تیئس کھرب روپے تک پہنچا تھا دو ہزار تیئس کے اختتام تک اس میں مزید تین سو اٹھتر کھرب روپے کا اضافہ ہوا اور وہ ستائیس کھرب روپے ہوگیا۔