پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کو فرد جرم کےلئے طلب
Mar ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔
سحرنیوز/پاکستان: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں، سترہ مارچ کو رہنما تحریک انصاف واش روم میں گر گئے، گرنے سے پرویز الہٰی کی پسلی فریکچر ہوئی۔
عدالتی حکم میں مزید لکھا گیا کہ میڈیکل افسر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، ملزم کو عدالت پیش نہ کیا گیا جس کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔