صدر رئیسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور صدر پاکستان نے استقبال کیا
صدر مملکت ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سحرنیوز/ پاکستان: صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، جس کے بعد صدر ایران کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایرانی صدر نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
آج رات ایران کے صدر کی ایوانِ صدر میں پاکستان کے صدرِ آصف علی زرداری سے ملاقات ہو گی۔ صدرِ پاکستان ایرانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ایران کے صدر لاہور، کراچی کا دورہ بھی کرینگے- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل صبح لاہور پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سے ملاقات ہو گی، وہ علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔
ایران کے صدر کل ہی کراچی جائیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہو گی، وہ مزارِ قائد پر حاضری بھی دیں گے۔
صدر ابراہیم رئیسی کل 23 اپریل کو کراچی جائيں گے اس دن کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایران روانہ ہوں گے۔