Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • عالمی رائے عامہ کا ضمیر بیدار، پوری دنیا میں فلسطینیوں کی حمایت میں عوام سڑکوں پر

فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ اس طرح کی کمپین سے پورے پاکستان میں لوگوں کو غزہ کی صورت حال سے باخبر کیا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر، واپسی عنقریب ہے، کے زیر عنواں پوسٹر اور آرٹ کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی فنکاروں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بہت سے ہنرمندوں نے شرکت کی۔

فلسطینیوں کی حمایت سے متعلق اس نمائش میں پاکستان کی مختلف شخصیات منجملہ سابق وزیر ثقافت، فلسطین کے سفارت خانے کے سیکریٹری اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔ اس نمائش میں اسی طرح پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ سو سے زائد طلبا اور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کمپین سے پورے پاکستان میں لوگوں کو غزہ کی صورت حال سے باخبر کیا جا رہا ہے۔ فلسطین کے سفارت خانے کے سیکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی رائے عامہ کا ضمیر بیدار ہے اور ہم مختلف ملکوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں عوامی تحریکوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور امریکی اعلی تعلیمی اداروں تک میں طلبا و اساتذہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

ٹیگس