May ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین کے حامیوں نے ایک بڑے اجتماع اور علامتی دھرنے میں اپنی حکومت سے فلسطین کے دفاع اور غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے-

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد میں "نجات غزہ" مہم کے تحت دھرنے میں یونیورسٹی طلبا، اور سیول سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس رپورٹ کے مطابق یہ دھرنا ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤ‎س کے سامنے دیا گیا اور اس میں شرکت کرنے والوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حماس اور دیگر مزاحمتی فلسطینی گروہوں کی مجاہدت کی ٹھوس حمایت کا اعلان کیا ۔ اسلام آباد میں فلسطین کی حمایت میں علامتی دھرنے پر بیٹھنے والوں نے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

دھرنے سے خطاب میں مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے اسرائيلی حکومت اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈالا جائے اور امریکا، برطانیہ، مصر، سعودی عرب نیز متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں کے کمزور موقف پر پاکستانی عوام کے احتجاج سے، پاکستان کے سفیروں کے توسط سے ان ملکوں کی حکومتوں کو مطلع کیا جائے۔

ٹیگس