May ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان بیک فٹ پر

الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ارکان کو  معطل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین ارکان جبکہ اقلیتوں کے 4 ارکان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر ملک احمد خان نے رولنگ دے کر پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 27 حکومتی اراکین کی رکنیت معطل کردی تھی۔

یاد رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی تھی اور مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

ٹیگس