May ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کے پارٹی کی صدارت سے استعفے کےبعد نواز شریف کی راہ ہموار

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے پارٹی کی صدارت سے استعفی کے بعد میاں نواز شریف کے حکمراں جماعت کی قیادت سنھبالنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کے روز مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے اس فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے لیے ایک بار پھر پارٹی کی صدارت سنھبالنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اٹھارہ مئی کو طلب کرلیا گیا جس میں نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیاجائےگا۔ اجلاس پارٹی کے آئین کی شق پندرہ کے تحت بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ(ن) نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر سابق صدر و قائد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سونپی جائے گی۔

ٹیگس