ڈیورینڈ لائن پر افغانستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ
افغانستان کے صوبے پکتیا میں ڈیورینڈ لائن پر طالبان اور پاکستان کے سرحدی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایک ذریعے نے روسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ پکتیا کے آریوب زازی میں ہونے والی ان جھڑپوں میں کافی تیزی بھی آگئی ہے اور جھڑپوں کا دائرہ ولسوالی تک پھیل گیا ہے جبکہ مختلف قصبوں اور دیہاتوں اور دور دراز کے علاقوں تک پر، حملے اور گولہ باری کی جا رہی ہے اور ان علاقوں کے شہری اپنا گھربار چھوڑ کر امن علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں۔
اس سے قبل بھی مختلف صوبوں میں طالبان اور پاکستانی سرحدی فوجیوں کے درمیان اس طرح کی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ جن میں پکتیکا اور پکتیا کے علاقے شامل ہیں۔ ایک سو اٹھائیس سال قبل ایک انگریز نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورینڈ لائن کو سرحد قرار دیا تھا جس کے بعد یہ مسئلہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک اختلافی مسئلہ بنا رہا اور پھر اس علاقے میں بارہا فوجی جھڑپیں بھی ہوئیں۔