چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان معاہدے پر اسلام آباد کا بیان
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران و پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کی توسیع میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں صدر ایران کے دورہ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے مختلف شعبوں میں ہم آہنگی اور دو طرفہ تعاون کی توسیع کا راستہ ہموار ہوا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان اہم سمجھوتے طے پائے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد ایران و پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کی توسیع میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی آزادی کے وقت سے ہی اسلام آباد اور تہران کے خاص طور سے اقتصادی تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کی طویل سرحدیں ملتی ہیں۔