وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تہران آمد (ویڈیو)
May ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف شہید صدر ابراہیم رئیسی شہید وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر عہدیداروں کی شہادت پر تعزیت کیلئے تہران پہنچے۔
سحرنیوز/پاکستان:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تہران میں اپنے قیام کے دوران رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے۔