May ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف  نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

پی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) آپریشن کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے بلڈنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیل کیے گئے اسلام آباد سیکرٹریٹ کی عمارت کے ایک حصے کو مسمار کردیا تھا۔

ٹیگس