پاکستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 23 دہشت گرد ہلاک
May ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاکستانی فوج نے بتایا کہ ٹانک میں 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا، خیبر میں آپریشن کےدوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے پشاور ضلع کے علاقہ حسن خیل میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھاجب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔