Jun ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کی گاڑی خوفناک دھماکے سے اڑ گئی، کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کیپٹن سمیت 7 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ٹیگس