Jul ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: کور کمانڈر کانفرنس، عزم استحکام اہم قدم قرار

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں عزم استحکام کو اہم قدم قرار دیا گيا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے”عزمِ استحکام“ کو دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لئے وقت کا اہم تقاضا قرار دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے چند حلقوں کی جانب سے ”عزمِ استحکام“ کے حوالے سے بلاجواز تنقید اور مخصوص مفادات کے حصول کے لئے قیاس آرائیوں پر اظہارِ تشویش کیا اور کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہی ہے، درپیش چیلنجز کے باوجود پاک فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

ٹیگس