Jul ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان و پاکستان میں نویں محرم کی عزاداری

آج عراق کے علاوہ ہندوستان و پاکستان میں نویں محرم کی آمد پر ابتدائے محرم سے جاری عزاداری و سوگواری کی حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان میں نو محرم کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسہائے عزا اور مجالس کا سلسلہ جاری رہے۔ حکومت نے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ کراچی میں نو محرم کا مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے برآمد ہونے جا رہا ہے۔ نو اور دس محرم کو کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بعض علاقوں میں اسلحے کی نمائش، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ کچھ علاقوں میں موبائل سروسز کو بھی محدود کیا گیا ہے۔اسلام آباد، پشاور، دادو، سکھر، ڈی آئی خان اور کوئٹہ میں بھی قدیمی روایات کے تحت مجالس اور جلوسہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بھی حسین کے چاہنے والے آج مجالس اور جلوسہائے عزا میں مصروف سوگواری ہیں اور آج قدیم روایت کے تحت کربلا کے ننہے شہید علی اصغر کو خصوصی طور سے یاد کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان ریاست اترپردیش میں جلوسہائے عزا کے معاملے میں حکومت کی ایما پر پولیس پر سختی برتنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ بعض نابالغ نوجوانوں کو مبینہ طور پر متنازعہ نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ٹیگس