ملک میں جلد یا بدیر بڑا آئینی بحران آنے والا ہے، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف
پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے آئینی بحران کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: نجی ٹی وی سے گفتکو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ماضی کی صورتحال سے کئی زیادہ گمبھیر ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار چھن جانے کے بعد سے تحریک انصاف نے جو رویہ اپنایا ہوا ہے اس سے وہ ملک کے وجود کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔
وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کو ساری قانونی اور سفارتی امداد امریکا سے مل رہی ہے، انہوں نے وہاں سے لابنگ کرنے والوں کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔
وزیر دفاع نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے وقت میں جمہوریت پامال ہو رہی تھی اس وقت امریکا کو جمہوری اقدار یاد نہ آئیں، تو اس میں ایک طریقہ کار پوشیدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا اندازہ ہے کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن آنے والا ہے اور بقول ان کے جلد یا بدیر یہ ہونا ہے۔