ایران اور عراق جانے والے زائرین کو ہرممکنہ سہولیات فراہم، مریم نواز
Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایران اور عراق جانے والے زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق مریم نواز نے یہ بات صوبائی وزرا، کیبنٹ کمیٹی لااینڈ آرڈر اور دیگر حکام کے ساتھ ویڈیو لنک پر میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے اس موقع پر محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عزاداروں کے لیے ’سبیل آن ویل‘ کو سراہتے ہوئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر نیاز کی فراہمی کو قابل تعریف قرار دیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کیے بغیر سیکیورٹی انتظامات بڑی کامیابی ہے۔ محرم کے انتظامات پر اہل تشیع علماء اور اکابرین نے بھرپور شکریہ ادا کیا۔