Aug ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صیہونیوں کے جرائم کی تحقیقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع کا قانونی حق ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور عالمی برادری سے جنگ رکوانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی کے بارے میں کہا کہ ہم علاقے میں پائدار امن اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہيں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے جائز دفاع کا حق حاصل ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کورسک کے علاقے میں روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد کو فریقین کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر تشویش ہے اور وہ صورت حال کے پرامن حل پر تاکید کرتا ہے۔

ٹیگس