Aug ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان ایک ہزار سال کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل

اقوام متحدہ نے اسکواش کےعظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسکواش کے کھیل میں جہانگیر خان کی بہترین خدمات اور کھیل کی بنا پر اقوام متحدہ نے ان کا نام ایک ہزار سال کے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ جہانگیر خان نے اپنے کیریئر میں مسلسل ساڑھے پانچ سو میچ جیت کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا اس کے علاوہ وہ پانچ سال سے زائد عرصے تک مسلسل ناقابل شکست رہے۔
انہوں نے چھے بار ورلڈ ٹائٹل جیتا جبکہ وہ دس بار برٹش چیمپیئن شپ جیتنے میں بھی کامیاب رہے۔ ان کا چھے بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ ان کے ہم وطن جان شیرخان نے توڑا لیکن دس بار برٹش چیمپیئن شپ جیتنے کا ان کا ریکارڈ ابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔

ٹیگس