Sep ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • روس اور پاکستان کے فروغ پاتے تعلقات پر امریکہ کا رد عمل

روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ذرائع کے مطابق روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران روسی نائب وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کے درمیان ہوں گے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان ریل اور سڑک کے روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ مذاکرات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی نائب وزیراعظم کے درمیان ہوں گے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان ریل اور سڑک کے روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکہ جو پاکستان کے ساتھ دوستی کا دعویٰ کرتا ہے اسے پاکستان اور روس کے بڑھتے تعلقات پر تشویش ہے اور عمران خان نے بطور وزیر اعظم پاکستان جب روس کا دورہ کیا تو اس کی حکومت ختم کرنے کیلئے امریکہ نے سازشیں شروع کردیں اور عمران خان نے کئی بار اپنی تقریروں میں واضح طور پر کہا کہ امریکہ نے میری حکومت ختم کی۔

ٹیگس