Oct ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran

کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں تین افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گيا جس میں غیرملکی سوار تھے۔ دھماکے سے تین گاڑیوں اور چار موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔
بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تینوں غیرملکی تھے جبکہ سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گيا۔ بعض اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک آئل ٹینکر میں ہوا۔
وزیراعلی سندھ نے کراچی پولیس چیف سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے بھی ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ بعض میڈیا ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بی ایل اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی سے خودکش حملہ کیا گیا جس میں چینی انجینئروں کو نشانہ بنایا گيا۔

ٹیگس