آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر پاکستان بھر میں مظاہرے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i437730-آپریشن_طوفان_الاقصی_کی_سالگرہ_پر_پاکستان_بھر_میں_مظاہرے_ویڈیو
آپریشن طوفان الاقصی کی پہلی سالگرہ پر پاکستان کے مختلف شہروں میں عوام نے مظاہرے کرکے فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی مذمت کی۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran

آپریشن طوفان الاقصی کی پہلی سالگرہ پر پاکستان کے مختلف شہروں میں عوام نے مظاہرے کرکے فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی مذمت کی۔

 سحرنیوز/پاکستان: آپریشن طوفان الاقصی کی پہلی سالگرہ پر پیر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی اپیل  پر عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے  کئے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ کی مناسبت سے کئے گئے اور ان میں  شرکت کرنے والوں نے فلسطین بالخصوص غزہ اور لبنان کے عوام کے ساتھ ایک جہتی کا اعلان اور مغربی محاذ منجملہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کی مذمت کی۔