ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور سینتالیس رن سے ہرا دیا۔
سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں آج سلمان آغا نے اکتالیس اور عامر جمال نے ستائیس رن کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کا ساتواں وکٹ ایک سو اکیانوے رن پر گر گیا۔ پاکستان کا آٹھواں وکٹ دو سو چودہ رن پر اور نواں وکٹ دو سو بیس رن پر گرا انگلینڈ کے جیک لیچ نے چار جبکہ گس اٹکین سن اور برائڈن کارسی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگ میں پاکستان نے چھے کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو باون رن بنا لیے تھے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگ سات کھلاڑی آؤٹٹ پر آٹھ سو تئیس رن بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگ میں پانچ سو چھپن رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔