Oct ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی اسپنر ساجد خان کا نیا ریکارڈ

پاکستان اور انگلینڈ کےمابین جاری ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولر ساجد خان نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے ایک سو گیارہ رن دے کر سات وکٹ حاصل کئے۔

ساجد پہلے اسپن باولر ہیں جس نے ایک سو گیارہ رن دے کر سات وکٹیں حاصل کئے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں کسی بھی اسپنر کا یہ بہترین بولنگ ریکارڈ بتایا جاتا ہے۔

ساجد خان سے قبل ابرار احمد نے دو ہزار بائیس میں انگلینڈ کے خلاف ایک سو چودہ رن دے کر سات بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک زیرو کی برتری حاصل ہے۔

ٹیگس