پاکستان: اسلام آباد میں قیدیوں کی وینز پر حملہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا-
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے ایک سو ستاسی ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی قیدیوں کی یہ تین گاڑیاں سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچیں، نامعلوم افراد نے قیدیوں کی وینز پر فائرنگ کی، ٹائر برسٹ کیے اور شیشے بھی توڑے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جن قیدی وینز پر حملہ کیا گیا، ان میں دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی تھے، جنہیں چھڑوانے کے لیے نامعلوم افراد نے حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ وینز میں سوار متعدد قیدی فرار بھی ہوگئے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔