Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 5 دہشتگرد ہلاک 2 گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 دسمبر کو ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ’آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا تھا، اس دوران پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس کارروائی سے 3 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا تھا ۔

ٹیگس