Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • کراچی کے حوالے سے حکومت چھوڑدینے کا عندیہ؛ خالد مقبول صدیقی

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیوایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت کو چھوڑ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر کراچی کی ترقی پر توجہ نہ دی گئی تو وہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ جانے کب ناراض ہوکر حکومت چھوڑدیں۔ ایم کیو ایم کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے کہا کہ جب بھی کراچی کو بائی پاس کیا گیا پاکستان بائی پاس ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے کیونکہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچاس برس کے دوران ہر طرح کی پابندی کے باوجود کراچی چل رہا اور ملک کو بھی چلا رہا ہے۔

ٹیگس