کراچی: 30 سے زائد جھگیاں جل گئیں
Dec ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے احسن آباد میں میں 30 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق احسن آباد کے علاقے میں آتشزدگی سے 30 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ سوسائٹی میں ایک گاڑی میں بھی آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گيا۔