Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: نو مئی کیس میں 2 ملزمان کے اشتہارات جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کے اشتہارات جاری کر دیئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت نے غیر حاضر 2 ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کیے اور دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے اور ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔ دونوں ملزمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضر ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

ٹیگس