پارا چنار: سڑکیں بند اور لوگ فاقوں پر مجبور
پاکستان کے علاقے پارا چنار کے محاصرے کو ایک سو دن مکمل ہوگئے اور اب اس علاقے کے باشندے فاقوں پر مجبور ہورہے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پارا چنار سے موصولہ خبروں میں بتایا گيا ہے سڑکوں کی بندش اور محاصرے کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خورد و نوش کا شدید فقدان ہوگیا ہے اور شہری فاقے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ محاصرے اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں پیٹرول اور ڈيزل کی بھی قلت ہوگئی ہے اور پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اشیائے خوراک اور ادویات کا دوسرا قافلہ ابھی تک نہيں پہنچ سکا ہے اور معیاری علاج ہونے کے باعث بچوں سمیت اب تک تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اس درمیان تحصیل چیئرمین مزمل حسین فصیح کا کہنا ہے کہ علاج نہ ملنے کی وجہ سے ایک اور معصوم بچہ شہید ہوگیا ان کا کہنا تھا کہ طویل محاصرے کے باعث آج پارا چنار میں عام ہڑتال ہے جبکہ مندوری میں دھرنا بدستور جاری ہے۔