Jan ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: ضلع کرم میں امن وامان کی بحالی کیلئےگرینڈ جرگہ

ضلع کرم میں امن وامان کی بحالی کیلئےگرینڈ جرگہ جاری ہے، جرگہ ممبران کا کہنا ہےکہ گرینڈ جرگے کا مقصد آپس کے اختلافات کوبھلانا ہےاورتحفظات کودورکرنا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی اورراستوں کے تحفظ کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگےکی بیھٹک جاری ہے، سربراہ گرینڈ جرگہ کا دعوی ہے کہ گرینڈ جرگے نے خطرناک مورچوں کوختم کردیاہے۔ مزید مورچےختم کیے جائیں گے۔

سربراہ گرینڈ جرگہ نے کہا کہ بگن میں قافلے پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، معاہدے پرکرم کے فریقین نےدستخط کیے ہیں، معاہدے پرعمل درآمد کی ذمہ داری ریاست پرہے، حکومت معاہدے پرعملدرآمد کروا کرراستےکومحفوظ بنائے۔

جرگہ ممبران کے مطابق جرگے کا مقصد اختلافات بھلاکرکرم کے مسائل جلد ازجلد حل کرنا ہے۔

دوسری جانب کرم میں پیٹرول،  ڈیزل اور ایل پی جی کا سخت بحران برقرار ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اپر کرم کی چار لاکھ آبادی کیلئے روزانہ 7 ٹینکرز فیول استعمال کیے جاتے تھے لیکن پچھلے تین ماہ سے ایک ٹینکربھی نہیں آیا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اپل پی جی اور پیٹرول ڈیزل کی کمی کو پورا کیا جائے۔

ٹیگس