پاکستان کا اقوام متحدہ میں صاف توانائی منتقلی کیلئے مالی معاونت پر زور
پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے لئے صاف توانائی کی منتقلی میں مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک توانائی کے مہنگے منصوبے مکمل کرنے پر قادر نہیں ہيں لہذا ان کی معاونت کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں شمسی توانائی، برقی گاڑیوں،ونڈ پاور کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، چین ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں میں اس مثبت رجحان کی قیادت کر رہا ہے، دیگر ممالک کو توانائی کی منتقلی میں مدد دینے کیلئے تعاون، بین الاقوامی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔
عثمان جدون نے مزید کہا کہ پاکستان کے توانائی منتقلی کے اہداف کی تکمیل کیلئے 100 ارب ڈالر سے زائد لاگت کا تخمینہ ہے، 2050 تک توانائی منتقلی کی ٹیکنالوجیز اور بنیادی ڈھانچے میں 150 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔