پاکستان: جی اچی کیو حملہ کیس، توڑ پھوڑ کی تصاویر، مالی نقصان کی رپورٹ عدالت میں پیش
پاکستان میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق تصاویر اور پہنچنے والے نقصان کے تخمینے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے، گواہان میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل ہیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ سے ساتھ لاکھ اسّی ہزار روپے کا نقصان ہوا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس چھے فروری تک ملتوی کر دیا جبکہ جج امجد علی شاہ نے آٹھ فروری سے قبل بشریٰ بی بی کو اکتیس مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو بشریٰ بی بی کو بھی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔