Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: کرم امن معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل

پاکستان کے ضلع کرم میں امن معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں فریقین کے چودہ چودہ ممبر شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔  جرگے کہ رکن منیر بنگش نے کہا کہ کل جو جرگہ ہوا تھا اس میں فریقین موجود تھے۔ اب اس کا دوسرا سیشن ہو رہا ہے۔ امید ہے اچھے ماحول میں جرگہ آگے بڑھے گا۔  منیر بنگش کا مزید کہنا تھا کہ جرگہ میں کرم امن معاہدہ کے 14 نکات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ 

 

ٹیگس