پاکستان: فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسمارکرنے اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق
عمائدین کا ایک دوسرے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ مزید نشستیں کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کیلئے جرگے میں دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسماری اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق ہوگئے، عمائدین نے ایک دوسرے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ مزید نشستیں کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
پشاور امن جرگہ میں دونوں فریقین شریک ہوئے جبکہ جرگہ عمائدین نے 14 نکات پر اتفاق کیا۔
جرگے کے اختتام پذیر ہونے پر جرگہ ممبر منیر بنگش نے جرگے کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جرگہ کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، کرم امن جرگہ میں دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسمارکرنے اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق ہوگئے، عمائدین کی ایک دوسرے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اگلی نششت میں مزید معاملات آگے بڑھیں گے۔
جرگے کے ممبران کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن قائم کرنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، کرم میں بہت سی مشکلات ہیں ہم دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ مل کر بات کر سکتے ہیں اور ہم ایک قوم ہیں ۔