Apr ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: پاراچنار کا محاصرہ اور انسانی بحران

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار کے محاصرے اور سڑکوں کی بندش کا مسئلہ شدت اختیا کرتا جارہا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پارا چنار سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس اکیس نومبر سے تھل پارا چنار روڈ بند ہے اور تکفیری عناصر پارا چنار کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔ پارا چنار کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے ضروری اشیا اور ادویات کی پارا چنار میں شدت سے قلت ہے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ قافلے کی صورت ميں سخت سیکورٹی میں ضروری سامان جو پارا چنار پہنچتے ہيں وہ لاکھوں پر مشتمل آبادی کے لئے انتہائي ناکافی ہوتے ہيں اور نتیجے میں اب تک سیکڑوں مریض اور بچھے دم توڑ چکے ہيں۔
اس درمیان گزشتہ دنوں میں بگن کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں تین شیعہ مسلمانوں کو قتل کردئے جانے کے واقعے پر علاقے میں شدید غم وغصہ پایاجارہا ہے قبائلی عمائدین نے ایک ہنگامی پریس کا نفرنس میں حکومت سے پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع کرم کی تمام سڑکوں کو فوری طور پر کھولیں۔

ٹیگس