پاکستان میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کی ریلیاں
Feb ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پورے پاکستان میں عام تعطیل ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں ہر سال5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
پورے ملک اور اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیرپرحکومت پاکستان کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔