پاکستانی بحریہ کے زیرِ اہتمام امن دوہزار پچیس کے زیرعنوان نویں کثیر القومی بحری مشقوں کا آغاز
کراچی کے ساحلوں سے پاکستانی بحریہ کے زیرِ اہتمام امن دوہزار پچیس کے زیرعنوان منعقد ہونے والی نویں کثیر القومی بحری مشقوں کا آغاز ہو گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق امن دوہزار پچيس کثیرالقومی بحری مشوں کا افتتاح پاکستانی بحریہ کے کمانڈر فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب کی موجودگی میں ہوا۔ ان فوجی مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا ایک اعلی سطحی وفد بھی اس موقع پر ہونے والی بات چیت میں شرکت کرے گا اور ایرانی بحری جہاز بھی پہلی بار ان بحری مشقوں میں شرکت کر رہا ہےامن دوہزار پچيس بحری مشقیں ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہيں ۔ ان بحری مشقوں کا سلسلہ دوہزار سات سے شروع ہوا ہے پاکستانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے کہا کہ رواں سال امن مشق میں پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔امن کے لئے ایک ساتھ کے زیرعنوان کراچی میں جاری یہ بحری مشقیں گیارہ فروری تک جاری رہیں گي اور اس میں ساٹھ سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ایران سے روانہ ہونے والا اعلی سطحی فوجی وفد پاکستانی فوجی حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔ اس سے پہلے پاکستانی بحریہ کے سربراہ نے کہا تھا کہ امن دوہزار پچیس بحری مشقوں میں ایران کی شرکت ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔