پاکستانی وزیر اعظم سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنل کی ملاقات
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے درمیامن ہونے والی ملاقات میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملک کے وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے آئی اے ای اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پاکستان کے ساتھ آئی اے ای اے کے دیرینہ تعاون کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ادارہ اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ اس ملاقات میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال، زرعی ترقی، صحت اور صنعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ خیال رہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی بدھ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔