Feb ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چوبیس معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے چوبیس معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر بدھ کی شب اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ان کے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے نورجہاں ایئربیس پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اردوغان آج وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ترک صدر سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ترک صدر کی باضابطہ ملاقات کے بعد فریقین نے چوبیس نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں ( ایم او یز) پر دستخط بھی کئے۔ اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر پاکستان۔ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے جس میں کاروباری شخصیات، سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ٹیگس